انجیلا میرکل 200

جرمن چانسلر میرکل کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں توسیع کا مطالبہ

برلن (ر پورٹنگ آن لائن)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادراے کے مطابق چانسلر میرکل نے یہ بات اقوام متحدہ کے قیام کی پچھہترویں سالگرہ کے موقع پر اپنے ایک تہنیتی پیغام میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی کے چیلنجز کو پورا کرنے کے لیے اس عالمی ادارے کو خود کو نئے دور کے نئے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہو گا۔اس موقع پر میرکل نے زور دے کر کہا کہ جرمنی توسیع شدہ سلامتی کونسل میں مزید ذمے داریاں اپنے سر لینے پر بھی تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عالمی ادارہ صرف اتنا ہی مثر ثابت ہو سکتا ہے، جتنا اس کے تمام رکن ممالک مل کر۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں