گورنرسندھ 145

جرائم پرقابو پانے کیلئے پولیس کو ٹھیک کرنا ہوگا،گورنرسندھ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اطہرمتین کی شہادت دکھ کی بات ہے،اطہر بے باک صحافی تھے اور ظالموں کے ہاتھوں شہید ہوئے۔ انھوں نے بتایا کہ اس واقعے پرآئی جی سندھ سے بات کی ہے اور ایسا نہیں ہوسکتا کہ ڈاکو دندناتے پھریں اور چھپ جائیں۔

ڈاکوں کی ہرحال میں گرفتاری چاہئے اور کیفرکردار تک پہنچانا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کو اسمارٹ سٹی میں تبدیل کئے بغیر حالات بدل نہیں سکتے۔ ملزمان کو قانون کے دائرے میں لاکر سزا دینا ضروری ہے۔ عمران اسمعیل نے کہا کہ حالات کو قابو میں رکھنا پولیس کا کام ہے،اگر پولیس سیاسی اور کمزور ہوجائے تو رینجرز اور فوج سے مدد کےلیے دیکھنا ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں