اسد عمر 163

جتنا پیسہ افغان جنگ پر لگا اس کا چھوٹا سا حصہ بحالی پر لگانے کی ضرورت ہے،اسد عمر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ افغانستان میں جو پیسہ جنگ پر لگا اس کا ایک چھوٹا سا حصہ بحالی پر لگانے کی ضرورت ہے، یہ پیسہ ایمانداری سے ترقی پر لگایا گیا تو عالمی سیکیورٹی بہتر ہوگی،

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ دنیا کو وہ غلطی نہیں دہرانی چاہیئے تھی جو سوویت انخلا کے بعد کی تھی،اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ وقت افغانستان کا ساتھ دینے کا ہے ساتھ چھوڑنے کا نہیں،انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جو پیسہ جنگ پر لگا اس کا ایک چھوٹا سا حصہ بحالی پر لگانے کی ضرورت ہے، یہ پیسہ ایمانداری سے ترقی پر لگایا گیا تو عالمی سیکیورٹی بہتر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں