قوی خان

جتنا مرضی منجھا ہوا اداکار ہو اسکرپٹ کے بغیر اپنے کردار میں جان نہیں ڈال سکتا ‘ قوی خان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے اسکرپٹ کے بغیر اداکار اپنے کردار میں جان نہیں ڈال سکتا ،آج ہر چیز کمرشل ہو چکی ہے لیکن ہمیں اس کے ساتھ اپنے اردگرد کے مسائل کو بھی اجاگر کرنا ہوگا ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے جتنا سیکھا ہے اس کے مطابق تو جاندار اسکرپٹ ہی کسی پراجیکٹ کی مضبوط بنیاد ہوتا ہے ۔ اگر اسکرپٹ میں کچھ نہیں ہوگا تو جتنا مرضی نامور اور منجھا ہوا اداکار ہو وہ اپنے کردار میں جان نہیںڈال سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں بھی یہی صورتحال ہے کہ ہم اسکرپٹ پر توجہ نہیں دے رہے ۔ ہمارے معاشرے میں سلگتے ہوئے اتنے مسائل ہیں جنہیں اسکرپٹ کا موضوع بنایا جا سکتا ہے ۔