منڈی بہائو الدین(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ایک بار پھر اپوزیشن پرتنقید رتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی حالات صحیح ہوتے ہیں تو چوہے بل سے باہر نکلنے کے لیے شور مچاتے ہیں،ابھی تک اپوزیشن عدم اعتماد کی تاریخ بھی نہیں دے سکی، ان تلوں میں تیل نہیں، تحریک عدم اعتماد کے لیے پاؤں پر کھڑا ہونا پڑتا ہے،شہباز شریف کمر درد کا بہانہ کر کے عدالت نہیں گئے اور شام کو زرداری کی دعوت کر دی، کچھ کام عدالتوں کے دیکھنے کے بھی ہیں،مقصود چپڑاسی کا کیس جلد شروع ہو گا، خواہش ہے کہ کیس لائیو دکھایا جائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 18 فروری کومنڈی بہائو الدین میں جلسے سے خطاب کریں گے۔شہباز شریف کی چوہدری برادران سے ملاقات کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز الٰہی شہباز شریف کو چائے پلائیں گے، اس سے زیادہ انہیں ق لیگ سے کچھ نہیں ملے گا۔ن لیگی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مقصود چپڑاسی کا کیس جلد شروع ہو گا، خواہش ہے کہ کیس لائیو دکھایا جائے۔
انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کمر درد کا بہانہ کر کے عدالت نہیں گئے اور شام کو زرداری کی دعوت کر دی، کچھ کام عدالتوں کے دیکھنے کے بھی ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ابھی تک اپوزیشن عدم اعتماد کی تاریخ بھی نہیں دے سکی، ان تلوں میں تیل نہیں، تحریک عدم اعتماد کے لیے پاؤں پر کھڑا ہونا پڑتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جب بھی حالات صحیح ہوتے ہیں تو چوہے بل سے باہر نکلنے کے لیے شور مچاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمن سے مل کر مدرسے کے بچوں کے ساتھ سیاست کرنا چاہتی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل سب لوگ پٹے ہوئے ہیں، پی ڈی ایم کو کنٹینر چاہیے تو کرائے پر دے دیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی انڈسٹری، زراعت اپنے پاؤں پر کھڑی ہوچکی ہے، لوگوں کی آمدنی بڑھ رہی ہے، مہنگائی بھی کم ہوجائے گی، مہنگی بجلی ن لیگ کی حکومت کے مہنگے معاہدوں کا نتیجہ ہے،
چین کے کامیاب دورے کے بعد اب 23 سال بعد پاکستانی وزیر اعظم ماسکو جارہے ہیں، وزیر اعظم 18 فروری کو منڈی بہائو الدین میں جلسے سے خطاب کریں گے۔









