فیصل بن فرحان 15

جاپانی وزیرخارجہ کا سعودی ہم منصب کو فون، حوثی حملوں کی شدید مذمت

ریاض (رپورٹنگ آن لائن)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو جاپان کے وزیر خارجہ توشیمیتسو موتیجی کی جانب سے ایک ٹیلی فون کال موصول ہوئی جس میں توشیمیتسو موتیجی نے مملکت پر دہشت گرد حوثی ملیشیا کے حملوں پر بات چیت کی۔جاپانی وزیر خارجہ نے سعودی عرب میں ہوائی اڈوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے والے متواتر حملوں کی شدید مذمت کی۔

دونوں وزرا نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون کے تعلقات کا بھی جائزہ لیا اور علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کی تازہ ترین پیش رفت اور ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دینے کے ایسے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جس سے علاقائی و بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں توانائی کے تحفظ اور جہاز رانی کی آزادی و سلامتی کو یقینی بنانے میں مدد ملے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں