جاپان

جاپان کے نئے وزیراعظم کا انتخاب 17 ستمبر کوکیا جائے گا

ٹوکیو (ر پورٹنگ آن لائن) جاپان کے نئے وزیراعظم کا انتخاب 17 ستمبر کو ایک اہم پارلیمنٹ سیشن کے دوران کیا جائے گا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حوالے سے مقامی میڈیا نے گزشتہ روز ایک رپورٹ میں بتایا کہ امکان ہے کہ جاپان کی حکمران

جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی منگل کو جنرل کونسل کا اجلاس طلب کرے گی جس میں ملک کے نئے وزیراعظم کے کب

اور کیسے انتخاب سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا جس کے بعد نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے 17 ستمبر کو پارلیمنٹ کا اجلاس

طلب کیا جائے گا جبکہ حکمران جماعت پارٹی صدر کے انتخاب کے لیے ایوان بالا اور ایوان زیریں کے ممبران کی حمایت حاصل

کرنے کے لیے 13 اور 15 ستمبر کے قریب اجلاس بلانے کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہے۔ جاپان کے نئے صدر

کے لیے حکمران جماعت کے سابق سیکرٹری جنرل شیگیرو اشیبا اور حکمران جماعت کے پالیسی ریسرچ کونسل کی چیئرپرسن

فومیو کیشیدا نے دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ چیف کیبنٹ سیکرٹری یوشیہیڈ سوگا بھی ممکنہ امیدوار ہوسکتے ہیں۔