بورس جانسن 185

جانسن کورونا کے فوری خاتمے کی توقع نہیں کر رہے،برطانوی سیاستدان

لندن (ر پورٹنگ آن لائن)برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن، کورونا وائرس کی وجہ سے اپنے ہم وطنوں کو مزید مشکل مہینوں کے لیے تیار کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قدامت پسند سیاستدان نے کہا کہ کرسمس تک اور شاید اس سے آگے تک بھی کورونا کی وبا سے پیدا ہونے والی بے چینی میں کوئی فرق رونما ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ جانسن نے کہا کہ انہیں اس امر کا مکمل احساس ہے کہ برطانوی شہری وبائی مرض سے لڑنے کے لیے عائد پابندیوں سے نالاں ہیں۔

تب بھی انہوں نے اپنے شہریوں سے متحد رہنے کی اپیل کی۔ برطانیہ میں پہلی بار ہر روز نئے انفیکشن کی تعداد میں 10 ہزار کا اضافہ ہو رہا ہے۔ کووڈ انیس کے 22 ہزار نو سو اکسٹھ نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ برطانوی حکام کی طرف سے کہا گیا کہ اس تعداد میں اتنے واضح اضافے کی وجہ یہ تھی کہ کمپیوٹر نظام میں خرابی کے باعث 15 ہزار سے زائد ٹیسٹ کے نتائج سسٹم میں منتقل نہیں ہو پائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں