امین الحق

جامعہ کراچی کی زمین پر کسی کو قبضے کی اجازت نہیں دیں گے، امین الحق

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی امین الحق نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی کی زمین پر کسی کو بھی غیر قانونی قبضے کی اجازت نہیں دیں گے۔

بہادر آباد میں اے پی ایم ایس او کے ذمہ داران سے ملاقات میں سابق وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ کراچی میں آبادی کے اعتبار سے پہلے ہی سرکاری جامعات نہ ہونے کے برابر ہیں، مالی فائدے کیلئے مادر علمی پر غیر قانونی قبضہ کراچی کے ساتھ بدترین زیادتی ہے۔

امین الحق نے کہا کہ سندھ حکومت قبضہ مافیا کے خلاف مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے، سندھ حکومت یا تو نااہل ہے یا پھر قبضہ مافیا کے جرم میں شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی کو درپیش مسائل کا حل ایم کیو ایم کی اولین ترجیح ہے، ایم کیو ایم پاکستان جامعہ کراچی اور قبضہ مافیا کے درمیان سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔