حیدرآباد (ر پورٹنگ آن لائن)جامعہ سندھ جامشورو اور اس کے تمام کیمپسز میں پہلے سمسٹر کے آن لائن امتحانات جاری ہیں .
امتحانات کے دوسرے روز بھی ٹائم ٹیبل کے تحت تیسرے سال اور فائنل ایوننگ و مارننگ کے ہزاروں طلباء نے آن لائن
امتحانات دیئے تمام شعبہ جات کے مارننگ کے آن لائن امتحانات صبح 9 سے شروع ہوئے جو دوپہر 2 بجے تک جاری رہے .
جبکہ ایوننگ کے امتحانات دوپہر 2 سے شروع ہوئے اور شام 7 تک جاری رہے اساتذہ نے سیٹ نمبرز کے مطابق تیار کی گئی
ترتیب کے تحت طلباء سے زبانی امتحانات لیے امتحانات کے پہلے روز کی طرح دوسرے روز بھی طلباء کی بھرپور دلچسپی کے
ساتھ مکمل حاضری رہی شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے آن لائن امتحانات کے کامیاب آغاز پر جامعہ سندھ کے
تمام پرو وائس چانسلرز، فوکل پرسنز، رجسٹرار، کنٹرولر، ڈینز، ڈائریکٹرز، تدریسی شعبوں کے سربراہان، تمام اساتذہ، طلباء، طلباء کے والدین
سمیت آئی ٹی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے جامعہ سندھ کی تاریخ کی اہم اور مثالی کامیابی قرار دیا ہے وائس چانسلر نے کہا ہے کہ
ہماری مشترکہ محنتیں رنگ لائی ہیں اور ہم نے طلباء کا قیمتی سال بچانے کا جو عہد کیا تھا وہ پورا کر کے دکھایا ہے وائس چانسلر
نے مزید کہا ہے کہ جامعہ سندھ نے پبلک یونیورسٹیز میں سب سے پہلے آن لائن کلاسز شروع کرنے کا اعلان کرنے کے بعد
اب آن لائن امتحانات لینے میں بھی اپنی انفرادیت برقرار رکھی ہے۔ ان کامیابیوں کے لیے وہ اپنی ٹیم کی مسلسل محنتوں و
کوششوں کو داد دیتے ہیں وائس چانسلر نے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ ٹیم ورک پر یقین رکھا ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنے
ساتھ لینے کی کوشش کی ہے، اور یہ تمام کامیابیاں مشترکہ تعاون کا نتیجہ ہیں جس پر وہ جامعہ کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد
دیتے ہیں وائس چانسلر نے کہا ہے کہ مشترکہ تعاون سے وہ مزید اہم کامیابیاں حاصل کرنے کیلئے پرامید ہیں۔









