ثانیہ اور شعیب 166

ثانیہ اور شعیب ملک جلد ہی پاکستانی اسٹریمنگ سروس اردو فلکس کے ایک پراجیکٹ میں نظر آئیں گے

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جلد ہی پاکستانی اسٹریمنگ سروس اردو فلکس کے ایک پراجیکٹ میں نظر آئیں گے۔ اسٹریمنگ سروس اردو فلکس کے انسٹا گرام اکائونٹ پر ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی ایک پریس کانفرنس کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ایتھلیٹ جوڑی کی یہ پریس کانفرنس ان کیاردو فلیکس کے ساتھ نئے پراجیکٹ ‘دی شعیب اینڈ ثانیہ شو’ کے لیے کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے اردو فلکس کے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔جس میں ثانیہ اور شعیب نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی کہ اب انہیں کھیل کے میدانوں کے علاوہ اسکرین پر بھی پرفارم کرتے دیکھا جاسکے گا تاہم ثانیہ اور شعیب نے یہ نہیں بتایا تھاکہ وہ اردو فلکس کے لییکس طرح کا پراجیکٹ کرنے جارہے ہیں۔ دونوں میاں بیوی نے اپنے پراجیکٹ کی مزید تفصیلات جاننے کے لیے 5 دسمبر تک انتظار کرنے کا کہاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں