وفاقی وزیر مواصلات

تین سال قبل کیے گئے وعدے پورے کررہے ہیں، وفاقی وزیر مواصلات

لوئردیر (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ تین سال قبل کیے گئے وعدے پورے کررہے ہیں، دیر کے ایم این ایز مجھے بے روزگاروں کے ویڈیوز بھیج رہے ہیں، اگر کچھ نہیں ہوا تو ہم کیا کریں آپ نے پچھلے دور کی حکومتوں میں کیا کیا۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے لوئردیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ قبل دیر چترال موٹروے سی پیک میں شامل کیا، پہلے موٹروے فیزبیلٹی میں شامل نہیں تھا اب شامل کیا، آج سوات کے ساتھ دیر بھی ترقی کرئے گا۔ مراد سعید نے کہا ہے کہ سی پیک میں مغربی روٹ شامل کیا، چین نے مغربی روٹ کو سی پیک روٹ شامل ہونے کی منظوری دی۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے مزید کہا ہے کہ کمراٹ دیر اور چترال کے جنت نظیر علاقوں کی سڑکوں پر کام شروع کریں گے۔ خیبر پختونخوا کا ہر شہری 10 لاکھ روپے تک فری علاج کرسکتا ہے۔