جاوید لطیف 202

تین سال سے اسی کوشش میں تھے مجھے قید کریں ،قوم کی جنگ لڑ رہا ہوں’ جاوید لطیف

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)مبینہ بغاوت اوراشتعال انگیز انٹرویو کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ یہ مسئلہ نہیں ہے کہ میں قید ہوں بلکہ میرا مسئلہ یہ ہے کہ قید کیوں ہے؟یہ تین سال سے اسی کوشش میں تھے کہ اس کو قید کریں ،میں قوم کی جنگ لڑ رہا ہوں ۔

کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بینظیر ،لیاقت علی خان سمیت دیگر کا قتل کرنے سے پاکستان نہیں چل سکتا ،تفتیشی افسران نے کہا کہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ پروگرام سے پہلے کس کس سے رابطہ ہوا ،آپ نے کس کے کہنے پر یہ پروگرام کیا ۔ جاوید لطیف نے کہا کہ میں پاکستانی ہوں ،

میری پاکستانیت کوئی چھین نہیں سکتا ، کلبھوشن کو مجھ سے زیادہ سہولتیں ہیں،آئین اور قانون کے مطابق جو مجھے پھانسی چڑھانا ہے وہ چڑھا دیں ،میں کوئی فیور نہیں چاہتا مجھے بس انصاف دیا جاے ،یہ سلسلہ جاری رہا تو لوگوں کا اعتماد اٹھ جاے گا ،جاوید لطیف پر لگائے گئے الزامات واپس لیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں