مٹھی(رپورٹنگ آن لائن ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ تھر کے لوگوں کو ان کا حق ضرور ملے گا، ان کا حق نہ دینے کا کوئی جواز نہیں، تھر کے باسیوں کے ساتھ انصاف ہوگا، تھرپارکر کے عوام کو تعلیم، صحت، پانی اور روزگار کے مواقع دیئے جائیں، وہاں کے لوگوں کی زمین کی حفاظت کی جائے۔
مٹھی میں تھرپارکر بار ایسوسی ایشن کی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے عہدے تک جو کام کرنا ہوگا کرجاوں گا، ملک کا آئین ہی ملک کو متحد رکھتا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تھر کے لوگوں کو ان کا حق ضرور ملے گا، ان کا حق نہ دینے کا کوئی جواز نہیں، پورا پاکستان میں نے گھوما ہے لیکن سب سے زیادہ دل میرا تھرمیں لگتا ہے۔
اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ تھر میں وکیلوں کے بھی مسائل ہیں، ڈی سی سے تھرپارکر کے معاملے پر کافی تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔ کچھ چیزیں انہوں نے بتائی ہیں کچھ چیزیں آپ کی طرف سے آئی ہیں، تھرپارکر میں مذہبی سیاحت کے بڑے مواقع ہیں، مجھے پوری امید ہے تھر کے باسیوں کے ساتھ انصاف ہوگا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کو ان کی بنیادی حقوق ضرور ملیں گے، تھر کیلئے پانی کا لمبا کنال آتا ہے راستے میں گڑھ ہوتا ہوگا، تھر کے باسیوں کا کوئی حق نہیں دیتا تو سرکاری افسر دیں گے۔