توشہ خانہ ٹو کیس 8

توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان کی سزا معطلی و ضمانت کی درخواست پر اعتراض عائد

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ۔

پیرکواسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا۔بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس اپیل پر بروقت رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا گیا۔اعتراض لگایا گیاکہ درخوست گزار نے توشہ خانہ ٹو کیس کی مرکزی اپیل پر بروقت اعتراضات دور نہیں کیے،

اپیل پر رجسٹرار کے اعتراضات سات دن میں دور کرنے تھے۔رجسٹرار آفس کے مطابق بروقت اعتراضات دور نہ کرنے کا وقت گزر گیا ہے، اپیل پر اعتراض موجود ہے تو سزا معطلی کی درخواست کیسے لگائی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں