ایمانوئل میکرون 52

توانائی اور پانی کی سہولتوں پر حملوں پر پابندی مشترکہ مفاد میں ہے،فرانسیسی صدر

پیرس (رپورٹنگ آن لائن)فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ توانائی اور پانی کی سہولتوں پر حملوں پر پابندی ہمارے مشترکہ مفاد میں ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آج امیرِ قطر اور امریکی صدر ٹرمپ سے ایران اور قطر میں گیس تنصیبات پر حملوں پر بات کی ہے۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ شہری ڈھانچے خصوصاً توانائی اور پانی کی سہولتوں پر حملوں پر پابندی ہمارے مشترکہ مفاد میں ہے، شہری آبادی اور ان کی بنیادی ضروریات کا تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ توانائی کی فراہمی کی سلامتی کو مزید فوجی کشیدگی سے محفوظ رکھنا ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں