محمود عباس 124

تنقید کے باوجود محمود عباس نے ایمرجنسی میں 30 دن کی توسیع کر دی

رام اللہ (ر پورٹنگ آن لائن)فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کرونا وبا سے نمٹنے کے پروٹوکول پرعمل کرتے ہوئے فلسطینی علاقوں میں مزید 30 دن کی ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔دوسری طرف انسانی حقوق کے اداروں نے صدر عباس کے اس اقدام پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق صدرعباس نے کرونا وبا کی روک تھام کے حوالے سے ایمرجنسی میں ایک ماہ کی مزید توسیع کی ہے۔

گذشتہ ستمبر کے اوائل میں صدر محمود کی طرف سے فلسطینی علاقوں میں ایمرجنسی کے اعلان پر انسانی حقوق کے ادارواں کی طرف سے سخت نکتہ چینی کی گئی ہے۔فلسطینی انسانی حقوق گروپ ہیومن رائٹس اینڈ ڈیموکریٹک گروپ نے کہا تھا کہ فلسطینی علاقوں میں ایمرجنسی میں توسیع غیرآئینی ہے۔انسانی حقوق مرکز کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے ایمرجنسی کا نفاذ عوام کو سزا دینے کے مترادف اور شہری آزادیوں پر قدغنیں لگانے کی کوشش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں