الیکشن کمیشن 52

تنزانیہ،متنازعہ صدارتی انتخابات کے بعد صدر سمیعہ سلوہو حسن صدارتی انتخابات میں فاتح قرار

ڈوڈمہ (رپورٹنگ آن لائن)تنزانیہ کے الیکشن کمیشن نے تنزانیہ کی صدر سمعیہ سلوہو حسن کو ایک بار پھر صدارتی انتخابات میں فاتح قرار دے دیا ہے۔تنزانیہ کے الیکشن کمیشن کے مطابق موجودہ صدر نے 98 فیصد ووٹ حاصل کر کے دوبارہ انتخاب جیت لیا ہے۔

دوسری جانب تنزانیہ میں متنازعہ صدارتی انتخابات کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے ، ملک بھر میں فوج تعینات کرکے انٹرنیٹ بند رہا، بسوں، پیٹرول پمپس اور پولیس اسٹیشنوں کو آگ لگادی گئی ، کئی پولنگ مراکز تباہ کر دیے گئے ہیں۔

فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق تنزانیہ کے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پانچ سو سے زائد افراد کی ہلاکت کی رپورٹ ہے اور اموات کی تعداد شاید ملک بھر میں 700 سو یا 800سو بھی ہوسکتی ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق مظاہروں میں کم از کم سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں