دارالسلام 28

تنزانیہ کا ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے کاربند رہنے کا اعلان

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے وزیر خا رجہ وانگ ای نے دارالسلام میں تنزانیہ کی صدر سامیہ سلوحو حسن سے ملاقات کی ۔

اتوار کے روزصدر سامیہ نے چین۔افریقہ تعاون فورم فریم ورک کے تحت تنزانیہ کی ترقی کے لیے چین کی جانب سے فراہم کی جانے والی وسیع معاونت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس تعاون نے افریقی ممالک کی اقتصادی و سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تنزانیہ ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے کاربند رہے گا، اور چین کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کی ہم آہنگی، عملی تعاون کے فروغ، تنزانیہ۔زیمبیا ریلوے کی تجدید اور علاقائی خوشحالی کے کوریڈور کی تعمیر کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ چار گلوبل انیشی ایٹوز کو سراہتے ہوئے کہا کہ تنزانیہ چین کے ساتھ کثیرالجہتی تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے زیادہ منصفانہ اور معقول عالمی طرزِ حکمرانی کے قیام کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

وانگ ای نے کہا کہ چین اور تنزانیہ ہم نصیب دوست ممالک ہیں۔ چین، تنزانیہ کی جانب سے ایک چین کے اصول کی پاسداری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور تنزانیہ کی خودمختاری، آزادی اور قومی وقار کے تحفظ، نیز اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ اختیار کرنے کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

وانگ ای نے مزید کہا کہ چین، علاقائی اور بین الاقوامی امور میں تنزانیہ کے مزید اہم کردار کی حمایت کرتا ہے اور تنزانیہ سمیت تمام ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مل کر دنیا میں امن، استحکام اور ترقی کی قوت بننے کے لیے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں