نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)عالمی سطح پر شہری علاقوں میں رونما ہونے والے تنازعات کی وجہ سے پچاس ملین سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے خبردار کیا کہ کئی علاقوں میں شہریوں کو جنگجو سمجھ کر ان پر حملہ بھی کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے افغانستان، لیبیا، شام اور یمن میں صورتحال سب سے زیادہ ابتر ہے۔ اس کے علاوہ ایسے علاقوں میں شہری، بنیادی ضروریات زندگی کی سہولیات سے بھی محروم ہوتے جا رہے ہیں۔