مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)تمباکو کی قومی برآمدات میں دسمبر 2025 کے دوران 30.92 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 11.3 ملین ڈالر تک کم ہوگئی.
جبکہ دسمبر 2024 میں تمباکو کی برآمدات کا حجم 16.36 ملین ڈالر رہا تھا۔اس طرح دسمبر 2024 کے مقابلے میں دسمبر 2025 کے دوران تمباکو کی ملکی برآمدات میں 5.06 ملین ڈالر یعنی 30.92 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔







