بجلی صارفین

تقسیم کار کمپنیوں کا بجلی تقریباً 2 روپے فی یونٹ سستی کرنے کیلئے نیپرا سے رجوع،سماعت 12فروری کوہوگی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)کے الیکٹرک سمیت تقسیم کار کمپنوں نے نیپرا سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں تقریباً 2 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست کردی،نیپرا 12 فروری کو درخواست پر سماعت کرے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کیپسٹی چارجز میں زبردستی کمی سے بجلی صارفین کوریلیف ملنے کی راہ ہموار ہوگئی، کراچی سمیت ملک بھر کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہونے کاامکان ہے۔تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی تقریباً 2 روپے فی یونٹ سستی کرنے کیلئے نیپرا سے رجوع کرلیا، صارفین کو52 ارب12 کروڑ روپے کے ریلیف کیلئے درخواست نیپرامیں دائر کردی گئی ہے، درخواست رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔

نیپرا تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر 12 فروری کو سماعت کرے گا۔نیپرا کے مطابق کیپیسٹی چارجزکی مد میں50 ارب66 کروڑروپے کی کمی مانگی گئی ہے۔نیپرا کے مطابق ٹرانسمیشن اینڈڈسٹری بیوشن نقصانات کی مد 2 ارب 66 کروڑ روپے کمی کرنے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں 2 ارب 69 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔نیپرا کے مطابق اکتوبر تا دسمبر 2024 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کے -الیکڑک پر بھی ہوگا۔