پرویز خٹک

تقریر میں واضح کیا کہ میں عمران خان کا مخلص اور احسان مند ہوں، پرویز خٹک

پشاور(رپورٹنگ آن لائن) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نوشہرہ میں میرے گاﺅں کے مقامی لوگوں سے خطاب میں واضح ذکر کیا کہ میں عمران خان کا مخلص اور احسان مند ہوں۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک وضاحتی بیان میں پرویز خٹک نے کہا کہ نوشہرہ میں میرے گاﺅں کے مقامی لوگوں سے خطاب میں واضح ذکر کیا کہ میں عمران خان کا مخلص اور احسان مند ہوں،ہماری کوششوں اور عمران خان کی حمایت سے ہم ہر علاقے میں کامیاب ہیں اور ہم ضمنی انتخاب کے لیے ہمارے حمایت یافتہ امیدوار کے مقابلے میں کھڑے ہونے والی تمام اپوزیشن جماعتوں کو شکست دیں گے۔