مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد سمیت ساہیوال،گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، راولپنڈی، لاہورکے تمام تعلیمی بورڈز نے نویں اور دسویں جماعت کے طلباکے لیے تعلیمی سال 2025 سے 2027 تک کے لیے نظرثانی شدہ رجسٹریشن فیس کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کے ترجمان کے مطابق نئی فیس کے لحاظ سے کل رجسٹریشن فیس بڑھا کر 2910 روپے کر دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ رجسٹریشن فیس 1100 روپے، پراسیسنگ فیس 630 روپے، بورڈ ڈویلپمنٹ فنڈ 300 روپے، سکالرشپ فیس 180 روپے اور سپورٹس فیس 200 روپے ہوگی۔اس کے علاوہ سکولز اپنی جانب سے 500 روپے الگ سے وصول کریں گے۔
مزید برآں سکول دیگر خدمات کے نام پر 300 سے 500 روپے اضافی بھی لے سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نئی فیس سرکاری اور نجی دونوں اداروں پر لاگو ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ رجسٹریشن کا عمل 29 مئی 2025 تک بغیر لیٹ فیس کے ہوگاتاہم 30 مئی سے 13 جون کے درمیان رجسٹریشن کرانے والے طلبا کو 600 روپے لیٹ فیس ادا کرنا ہوگی۔