تعلیمی بورڈ فیصل آباد 152

تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے کلاس نہم میں ریگولر داخلہ اور آن لائن رجسٹریشن شیڈول میں دوبارہ توسیع کردی

مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے کلاس نہم سیشن2025ـ27 میں ریگولر داخلہ اور آن لائن رجسٹریشن شیڈول میں دوسری بار توسیع کردی ہے۔

اس سلسلہ میں سیکرٹری تعلیمی بورڈ فیصل آباد ڈاکٹر حبیب الرحمن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اب کلاس نہم میں داخلہ کے خواہشمند طلبا و طالبات بغیر لیٹ فیس 20 جولائی 2025 تک اور 600 روپے فی طالبعلم لیٹ فیس کے ساتھ 21 جولائی 2025 سے 4 اگست 2025 تک اداروں میں داخلہ اور آن لائن رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مزید معلومات و رہنمائی کیلئے متعلقہ سکول، تعلیمی ادارہ یا بورڈ آفس سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں