لندن ( رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ کے سربراہان کے اجلاس میں اپنے خطاب میں اپنے یوتھ پروگرام کی تفصیلات سے اگاہ کیا،جس میں ”فور ایز”پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے ہفتہ کو اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہاکہ تعلیم،روزگار،بات چیت اور ماحولیات پر یوتھ پروگرام میں خصوصی توجہ دی گئی ہے۔اس پروگرام کے تحت خواتین اور اقلیتی برادری کو قرض سکیم میں خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
