رپورٹنگ ان لائن۔
ڈائریکٹر ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول گوجرانوالہ نے مورخہ 24 دسمبر 2023 نارووال دفاتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایکسائز افسران اور ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایکسائز کا کہنا ہے کہ عوام کو دفاتر میں مکمل سہولیات فراہم کی جائیں۔ ریڈ ٹیپزم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انسپکٹر صاحبان نے اپنی کارکردگی پیش کی ، جس پر ڈائریکٹر نے ملازمین کی محنت کو سراہا اور انتھک انداز میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں کرسمس اور قائد اعظم ڈے کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد دی گئی۔

ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سید تجمل حسین نقوی نے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ سروسز کی بلا تعطل فراہمی اور ریونیو جمع کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔









