شہباز اکمل جندران۔۔۔
پنجاب بھر کے پولیس اسٹیشنز میں دوران حراست ملزمان پر جسمانی تشدد کو سختی کے ساتھ منع کر دیا گیا ہے۔
اور صوبے میں پنجاب پولیس نے سکاٹ لیںد یارڈ اور امریکی طرز پر پہلی بار ملزمان سے اقرار جرم کے لیئے پولی گراف مشینوں کا استعمال اور ٹیسٹ شروع کردیئے ہیں۔
باوثوق ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے صوبے میں 2020 کے دوران 54 مقدمات میں ملزمان سے حقائق اگلوانے کی خاطرپولی گراف ٹیسٹوں کا سہارا لیا جن کے نتائج حیران کن رہے۔
پولی گراف ٹیسٹ کے دوران ملزم سے سوالات کیئے جاتے ہیں اور دوران جواب ملزم کے بلڈ پریشر، دل کی دھڑکنوں، اور سانس ونبض کے اتار چڑھاؤ، چھوٹے والے پسینے اور جلد کے کھڑے ہونے والے رونگٹوں کی مدد سے ملزم کے جھوٹ اور سچ بولنے کا تعین کیا جاتا ہے۔
پولی گراف ٹیسٹ دوران تفتیش، سکاٹ لینڈ یارڈ اور امریکہ سمیت دیگر ترقی یافتہ ممالک کی پویس اور قانون نافذ کرنے والے استعمال کرتے ہیں۔