اسحاق ڈار 217

ترین گروپ وزیر اعلی پنجاب کےلئے حمزہ شہباز کی حمایت کرے گا، اسحاق ڈار کا دعوی

لندن (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعوی کیا ہے کہ ترین گروپ اور مسلم لیگ ن کے معاملات طے پا گئے ہیں اور ترین گروپ وزیر اعلی پنجاب کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کریں گے۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ن لیگ کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے کہا کہ جہانگیز ترین سے بات چیت کا آخری راﺅنڈ نتیجہ خیز رہا۔ انہوں نے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار کی حمایت کرنے پر جہانگیر ترین اور ان کے گروپ کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں