نیتن یاہو 11

ترکیہ کے ساتھ جنگ کی کوششیں، اسرائیلی اخبار کی نیتن یاہو پر تنقید

تل ابیب(رپورٹنگ آن لائن) اسرائیلی اخبار نے کہا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو اسرائیل کو ترکیے کے ساتھ بے مقصد جنگ میں دھکیلنے کا خطرہ مول لے رہے ہیں۔

اسرائیلی اخبار ہارٹز نے شام میں ایئربیس پر حملے کے فیصلے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے اسرائیل ترکیے کے ساتھ بے مقصد جنگ میں پھنس سکتا ہے۔

اخبار نے لکھا ایسا لگ رہا تھا الیکشن سے قبل نیتن یاہو غزہ یا لبنان میں جنگ چھیڑیں گے یا مغربی کنارے میں کشیدگی بڑھائیں گے تو انہوں نے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے شام میں ترکیے کے ساتھ ایک نیا محاذ کھولنے کا فیصلہ کر لیا، اس سے قبل گزشتہ مہینوں میں اسرائیل کی جانب سے ترکیے کے خلاف بیان بازی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

اخبار نے نیتن یاہو کے اس دعوے کا حوالہ بھی دیا کہ یہ حملہ مبینہ طور پر خطے میں ترکیے کی موجودگی کو بڑھانے کی کوششوں کو روکنے کیلئے کیا گیا تھا، تاہم ترکیے اور امریکا دونوں نے اسرائیل کے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو الیکشن میں فائدہ حاصل کرنے کیلئے ایسا کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں