ترکیہ

ترکیہ میں عام انتخابات 14 مئی کو ہوں گے

انقرہ (رپورٹنگ آن لائن)ترک صدر رجب طیب اردوان نے 14 مئی کو عام انتخابات کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ترک صدر نے برسا میں نوجوانوں سے خطاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ خدا کے شکرگزار ہیں کہ پہلی بار ووٹ ڈالنیکے اہل نوجوان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔واضح رہے کہ ترکیہ میں انتخابات مقررہ وقت سے ایک ماہ قبل کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

دو دہائیوں سے برسر اقتدار ترک صدر کو انتخابات میں سخت امتحان کا سامنا ہوگا۔خبر ایجنسی کے مطابق رائیعامہ کے جائزوں کے مطابق ترکیہ میں پارلیمانی و صدارتی انتخابات سخت ہوں گے۔