صدر اردوان

ترکی کو نقصان پہنچانے کی کوششیں پھرناکام ہو گئیں، صدر اردوان

انقرہ(رپورٹنگ آن لائن) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی کو نقصان پہنچانے کی کوششیں پھرناکام ہو گئی ہیں۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق استنبول میں قصرِ واحدالدین سے آماسیہ موٹر وے کی افتتاحی تقریب سے ویڈیو کانفرس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ترکی کو ٹھوکر لگانے ، گھٹنے ٹیکنے کی توقع رکھنے والوں کو ایک بار پھر مایوسی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خشکی ، سمندر، فضا ہماری قوم مملکت اور دوستوں کے حقوق و مفادات کا دفاع کرنے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ترکی کو نشانہ بنائے جانے والے ہر حملے اور چال کے بعد اس کو کمزور بنانے کے خواب دیکھنے والوں کو ہمیشہ مایوسی کا ہی سامنا کرنا پڑا ہے، طاقتور اور عظیم ترکی پر مبنی ہمارا نقطہ نظر اب آہستہ آہستہ ہماری ہڈیوں تک سرایت کرنے لگا ہے ہم اس کا ثمر حاصل کررہے ہیں۔