ترکی 141

ترکی نے فوجیوں کی تازہ نفری اور ساز و سامان شمالی شام منتقل کردیا

دمشق (رپورٹنگ آن لائن) ترکی نے فوجیوں کی تازہ نفری اور ساز و سامان شمالی شام منتقل کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ کرد فورسز کا تعاقب کر رہے جب کہ ذرائع نے شمالی شام پر ترکی کے ایک نئے حملے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اعلان کیا کہ ترک فوجیوں کی بڑی تعداد گذشتہ دو دنوں کے دوران تل ابیض میں پہنچائی گئی ہے۔

اس میں ترکی کی جانب سے جنگ کے قریب آنے کے بارے میں بات چیت کے ساتھ شمال مشرقی شام میں سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے زیر کنٹرول علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں