ہاکان فیدان 62

ترکی نے غزہ جنگ کے باعث اسرائیلی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیں

انقرہ(رپورٹنگ آن لائن)ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان نے جمعہ کو کہا کہ ترکی نے غزہ جنگ کے خلاف احتجاجا اسرائیلی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔

انہوں نے انقرہ میں غزہ پر ایک خصوصی پارلیمانی بحث سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ہم نے اسرائیل سے اپنی تجارت مکمل طور پر منقطع کر دی ہے۔

ہم ترکی کے جہازوں کو اسرائیلی بندرگاہوں پر جانے کی اجازت نہیں دیتے۔ ہم ان کے ہوائی جہازوں کو اپنی فضائی حدود میں داخلے کی اجازت نہیں دیتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں