پومپیو 226

ترکی ناگورنو کاراباخ کی صورتحال بگاڑ رہا ہے،امریکی وزیرخارجہ

انقرہ(ر پورٹنگ آن لائن) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ترکی پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے آذربائیجان کو اسلحہ دیکر صورتحال کو بدتر بنا دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مائیک پومپیو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ترکی نے آذربائیجان کو وسائل مہیا کر کے تنازع کو بدتر کر دیا ۔ پومپیو کا کہنا تھا کہ مسئلے کے سفارتی حل کی ضرورت تھی نہ کہ ممالک تیسرے فریق کے طور پہلے سے بارود کے ڈرم پر کھڑی صورتحال کو مزید بارود فراہم کرتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں