ترک کمپنی 179

ترک کمپنی کا پنجاب حکومت کیخلاف عدالت سے رجوع

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)ترک کنٹریکٹر کمپنی البیراک نے گاڑیاں اور مشینری قبضے میں لینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا، لاہور ہائی کورٹ نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو البیراک کمپنی کی گاڑیاں اور مشینری استعمال کرنے سے روک دیا، تفصیل کے مطابق جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے البیراک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے پنجاب حکومت، ایل ڈبلیو ایم سی اور آئی جی سمیت دیگر فریقین کو 29دسمبر کے لیے نوٹس جاری کر دیے،

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ البیراک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ایل ڈبلیو ایم سی کے درمیان معاہدہ ابھی باقی ہے، معاہدہ ختم ہونے سے قبل ہی پولیس نے درخواست گزار کمپنی کی گاڑیاں اور مشینری قبضہ میں لے لی ہیں،درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ پولیس کے پاس درخواست گزار البیراک کمپنی کی گاڑیاں اور مشینری قبضے میں لینے کا کوئی قانونی اختیار نہیں،ہائی کورٹ سے درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پولیس کی جانب سے البیراک کمپنی کی گاڑیاں اور مشینری قبضے میں لینے کے اقدام کو کالعدم قرار دے اور البیراک کمپنی کی گاڑیاں اور مشینری درخواست گزار کو واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں