ترک صدر 141

ترک صدر منہ دیکھتے رہ گئے، نئی سرنگ کے افتتاح کا فیتہ کوئی اور کاٹ گیا

انقرہ (ر پورٹنگ آن لائن)ترکی میں ایک بچی اس وقت خبروں کی زینت بن گئی جب اس نے طیب اردگان کی موجودگی میں صدر سے پہلے فیتہ کاٹ دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دلچسپ واقعہ ترکی کیدارلحکومت انقرہ میں پیش آیا جہاں ایک پارک کی افتتاحی تقریب ہو رہی تھی۔ تقریب میں طیب اردگان اور دیگر حکومتی عہدیداروں کے علاوہ بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔تقریب کے دوران ترک صدر نے بچی کو دو بار رکنے کا کہا تاہم بچی نے ایک نہ سنی اور موقع پاتے ہی ربن کاٹ دیا۔

ترک صدر کے ساتھ یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ وہ افتتاحی تقریب میں گئے ہوں اور کسی نے ان سے پہلے فیتہ کاٹ دیا ہو ، اس سے پہلے یہ شرارت ایک بچے نے کی تھی۔صوبہ ریزے میں اسی طرح نئی شاہراہ کی سرنگ کی افتتاحی تقریب میں ایک بچے نے ترک صدر سے پہلے فیتہ کاٹ دیا تھا۔بچے نے فیتہ کاٹا اور اس کے دونوں سرے ہاتھوں سے تھام لیے تھے، طیب اردگان نے بچے سر پر پیار سے دھول لگائی۔ اس کے بعد افتتاح کو منصوبہ بندی کے مطابق مکمل کرنے کے لئے نیا فیتہ لگایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں