ترک 140

ترک خفیہ ایجنسی نے اسلحے کے ڈیلر کو یوکرائن میں پکڑ لیا

انقرہ(رپورٹنگ آن لائن)ترک خفیہ ایجنسی نے اسلحے کے ڈیلر کو یوکرائن میں پکڑ لیاپکڑے گئے ترک اسلحہ ڈیلر نے وسل بلور کی حیثیت اختیار کر لی تھی اور وہ صدر ایردوان کے لیے خطرہ بن گیا تھا،میڈیارپورٹس کے مطابق ترک خفیہ ایجنسی ایم آئی ٹی نے نوری بوزکر کو یوکرائن کے میں ڈھونڈ کر مغوی بنا لیا ۔ اس کا انکشاف خود صدر رجب طیب ایردوآن نے کیا۔ ایردوآن نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملکی خفیہ ایجنسی نے اِس شخص کو یوکرائن میں سے ڈھونڈ نکالا ہے اور اس کے پکڑے جانے کی بابت انہوں نے یوکرائنی صدر زیلینسکی سے بات بھی کی ۔نوری بوزکر کی گرفتاری کو ترک صدر نے خفیہ ایجنسی کا ایک بڑا کارنامہ قرار دیا ۔

یہ امر اہم ہے کہ بوزکر اپنے ملک سے فرار ہو کر سن 2015 سے یوکرائن میں مقیم تھے۔مبصرین کے مطابق بوزکر کی ترکی کو منتقلی ممکن ہے کیونکہ یوکرائن اس وقت سرحدوں پر روسی فوج کے جمع ہونے سے شدید دبائو میں ہے۔یوکرائنی حکومت ترکی کو اپنا اقتصادی پارٹنر بھی قرار دیتی ہے اور موجودہ بحرانی حالات میں وہ ترکی کے تعاون اور تعلق کو اہمیت دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں