ترک حکومت 156

ترک حکومت نیٹو سمٹ کے موقع پر ایردوآن بائیڈن ملاقات سے متعلق پرامید

انقرہ ( رپورٹنگ آن لائن)ترک حکومت نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ ہفتے مغربی دفاع اتحاد نیٹو کی سربراہی کانفرنس کے دوران ترک صدر ایردوآن اور ان کے امریکی ہم منصب جو بائیڈن کے مابین ہونے والی ملاقات کے تعمیری نتائج نکلیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے انقرہ میں کہا کہ دونوں صدور کی یہ پہلی بالمشافہ ملاقات انتہائی اہم ہو گی۔

اس ملاقات میں شام، افغانستان اور دیگر بحران زدہ خطوں کی صورت حال پر گفتگو کی جائے گی۔ امریکا اور ترکی کے مابین کئی شعبوں میں واضح اختلافات پائے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں