انگین آلتان 150

ترک اداکار انگین آلتان کا اپنی نئی تاریخی سیریز ‘بارباروس’ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان

انقرہ (ر پورٹنگ آن لائن)سلطنت عثمانیہ پر بننے والے مشہورِ زمانہ تاریخی ترک سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف ترک اداکار انگین آلتان نے اپنی نئی تاریخی سیریز ‘بارباروس’ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ترک ادا کار انگین آلتان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی سیریز’ بارباروس’ کا نیا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو سیریز کی ریلیز کی تاریخ کے بارے میں بتا دیا ہے۔

انہوں نے سیریز کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی یہ نئی تاریخی سیریز ‘بارباروس’ ترکی کے سرکاری ٹی وی چینل ٹی آر ٹی پر 16 ستمبر بروز جمعرات سے نشر کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں