وزیر خارجہ

ترجمان پاک فوج کا بیان بہت مناسب ،اپوزیشن کو اپنے رویے پرنظرثانی کرنی چاہئے ، وزیر خارجہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ریاستی مفادات دیرپا ہوتے ہیں، اپوزیشن قائدین کہتے ہیں حکومت نے کشمیر کا سودا کیا ترجمان پاک فوج کا بیان بہت مناسب ہے،اپوزیشن کو اپنے رویے پرنظرثانی کرنی چاہئے ،جوبھی یہ کررہا ہے ملک کی خدمت نہیں کررہا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے،بھارت لائن آف کنٹرول پر آئے روز فائرنگ کررہا ہے، افغانستان میں امن عمل نازک موڑ پر ہے ، مشرقی سرحد پر آئے دن فائرنگ ہوتی ہے،ریاستی مفادات دیرپا ہوتے ہیں، اپوزیشن قائدین کہتے ہیں حکومت نے کشمیر کا سودا کیا۔

انہوں نے کہاکہ سندھ میں وی وی آئی پیز کو ویکسی نیٹ کیاجارہاہے،چین سے حاصل کی گئی ویکسین کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا،فرنٹ لائن ورکرز کو ترجیح دی ،وی وی آئی پیز اپنے خاندانوں کو محفوظ کررہے ہیں،ہم نے ڈاکٹرز اور بزرگوں کو پہلے محفوظ کرنا ہے۔