لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کی صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جہانگیر ترین صاحب کی علالت کی خبر سن کر دکھ ہوا اللہ تعالی سے دعا ہے کہ جہانگیر ترین صاحب سمیت تمام بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے یقینا یہ ان کے اہل خانہ کے لئے ایک مشکل گھڑی ہے ہم سب ان سے غم گساری و ہمدردی کرتے ہیںدعا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوکر اپنی معمول کی زندگی پھر سے شروع کریں۔ آمین
اشتہار
177
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









