جیل سے رہائی 305

ترجمان (ن)لیگ کا حمزہ شہبازکی جیل سے رہائی پر اظہار تشکر

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حمزہ شہبازکی جیل سے رہائی پر اظہار تشکر کیا ہے ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا حمزہ شہبازکی جیل سے رہائی قوم کو مبارک ہو ، خدا کرے ووٹ چورسلیکٹڈ کی قید سے قوم کو بھی جلد رہائی ملے ،

حمزہ شہباز نے جرات، بہادری سے 20ماہ قید ناحق گزاری، حمزہ شہباز نے عمران خان کے بد ترین سیاسی انتقام کا جرات ، بہادری اور دلیری سے سامنہ کیا، حمزہ شہباز نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کے خلاف مزاحمت کی روشن علامت بن چکے ہیں، 20ماہ گزر گئے لیکن ایک دھیلے کی کرپشن کا کوئی ثبوت حمزہ شہباز پر نہیں لگ سکا، حمزہ شہباز کے خلاف نیب نیازی گٹھ جوڑ کا سیاہ کردار تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،

حمزہ شہبازکی صاحبزادی20 ماہ کی ہوگئی لیکن اس معصوم کے والد قید ناحق کاٹ رہے تھے ،کیا حمزہ شہباز کی 20ماہ کی قید ناحق، ذہنی اذیت اور جھوٹ پر مبنی کردار کشی کا کوئی مداوا ہے؟وہ سیاہ چہرے تاریخ میں سیاہ ہی رہیں گے جنہوں نے حمزہ شہباز کو حسد، تکبر اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا دعا ہے کہ سیاسی انتقام اور ووٹ چوری کے بادل جلد چھٹ جائیں اور شہبازشریف کی قید ناحق بھی ختم ہو عوام ووٹ ،آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چوری ، روزانہ کی مہنگائی، حکمرانوں کی لوٹ مار سے زخموں سے چور ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں