رپورٹس 17

تحفظ پسندی مسابقتی برتری نہیں بلکہ یہ یورپ میں سرمایہ کاری کے اعتماد کو متاثر کرتی ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)رپورٹس کے مطابق، یورپی ٹیلی کام لابنگ تنظیم Connect Europe نے 15 ستمبر کو ایک کھلا خط جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ یورپی کمیشن کی جانب سے پیش کردہ “سائبر سکیورٹی قانون” میں ترامیم یورپی ٹیلی کام کمپنیوں کو آلات کی تبدیلی پر 40 ارب یورو کے اضافی اخراجات برداشت کرنے پر مجبور کر سکتی ہیں، جس کے نتیجے میں وہ فنڈز کم ہو جائیں گے جو آپٹیکل فائبر، 5G اور 6G نیٹ ورکس کی تعمیر کے لیے استعمال کیے جا سکتےتھے۔

16 ستمبر کو، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے اس سلسلے میں باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے متعلقہ رپورٹس کا نوٹس لیا ہے اور اس سے قبل بھی متعلقہ اداروں نے اندازہ لگایا تھا کہ یہ قانون آئندہ پانچ سالوں میں یورپی یونین کو 360 ارب یورو سے زیادہ کا نقصان پہنچا سکتا ہے۔ یورپی ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے دوبارہ کھلا خط جاری کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ یورپی یونین کے اقدامات دوسروں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ خود یورپ کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ تحفظ پسندی سے مسابقت حاصل نہیں کی جا سکتی، بلکہ اس سے ڈیجیٹل تبدیلی کے مواقع ضائع ہونے، یورپی مارکیٹ کے کھلے پن کی ساکھ کو نقصان پہنچنے اور مختلف ممالک کی کمپنیوں کے یورپ میں سرمایہ کاری کے اعتماد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ترجمان نے امید ظاہر کی کہ یورپی یونین یورپ کے مختلف حلقوں کی معقول آراء کو سنے گی اور امتیازی پابندیاں عائد کرنے سے گریز کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں