لاہور (رپورٹنگ آن لائن) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پیش کرنا اپوزیشن کا آئینی حق ہے اور رزلٹ سب کے سامنے آجائے گا۔ گورنر چوہدری محمد سرور نے لاہور یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کی کامیابی پر عثمان ڈار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ شوکت ترین کی اسپورٹ سے عمران خان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا، کامیاب پروگرام کے تحت 15 ہزار نوکریاں دینے میں کامیاب ہوا ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ جب سے گورنر بنا ہوں میرا چیلنج تھا کہ وائس چانسلرز کی تعیناتی کی جائے، ابھی تک 20 وائس چانسلرز لگائے جو بالکل میرٹ پر لگائے گئے۔
چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ پنجاب کی یونیورسٹیز انٹرنیشنل یونیورسٹیز کی رینکنگ میں ہیں، بینک آف پنجاب کے صدر کا شکریہ جنہوں نے ہر پروگرام میں لیڈ لی ہے، آپ ہمارے چہرے دیکھ لیں کیا پریشانی نظر آرہی ہے۔









