فواد چودھری 257

تحریک عدم اعتماد نے سیاست میں تلخیاں پیدا کر دیں، فواد چودھری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ بغیر سوچے سمجھے تحریک عدم اعتماد نے سیاست میں تلخیاں پیدا کر دیں، جمہوریت اتنی انتہائی تقسیم کا نظام نہیں،

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ جمہوریت میں کم از کم اتفاق رائے پر نظام استوار ہوتا ہے، اتنی تقسیم نہ ہو کہ گفتگو ہی مشکل ہو جائے، لڑنا مشکل نہیں، بعد میں صلح مشکل ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں