اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) تحریک انصاف کے سینئر رہنما مراد سعید کو سینیٹ کی رکنیت سے نااہل قرار دے دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے مراد سعید کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، مراد سعید انسداد دہشت گردی عدالت سے سزا یافتہ ہیں۔
نوٹیفکیشن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی نشست خالی قرار دے دی۔









