تحریک انصاف 242

تحریک انصاف کا جمیعت علما اسلام کے خلاف فارن فنڈنگ کیس دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) تحریک انصاف نے جمیعت علما اسلام کے خلاف فارن فنڈنگ کیس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فرخ حبیب نے درخواست تیار کرلی ۔

درخواست میں جے یو آئی کے سابق رہنما حافظ حسین احمد کے ٹی وی انٹرویو کا ٹرانسکرپٹ شامل ہے جس میں حافظ حسین احمد نے فضل الرحمن کے لیبیا اور عراق سے فنڈنگ لینے کا اعتراف کیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمان سمیت جے یو آئی کے کئی رہنما دونوں ممالک لیبیا اور عراق کا متواتر دورہ کرتے تھے، جمعیت علما اسلام کے خلاف الیکشن ایکٹ کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں