لاہور(رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں اڑھائی سالوں میں گلگت میں گلی بھی نہیں بنائی،الیکشن سے آخری دن تک ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات ہوتے رہے لیکن الیکشن کمیشن کے سر پہ جوں نہیں رینگی، گلگت بلتستان کے عوام باشعور ہیں،ان کو بھی معلوم ہے عمران خان کے سب وعدے اور نعرے جھوٹ کا پلندہ ہیں۔
اتوار کو وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور فردوس عاشق اعوان کے بیانات پر اپنے ردعمل میں عظمی بخاری نے کہا کہ تین چار ماہ قبل تو پی ٹی آئی کا گلگت میں نام نشان نہیں تھا،3 ماہ قبل ہمارے لوگ توڑے گئے اور ان کو پٹے ڈالے گئے،الیکشن سے آخری دن تک ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات ہوتے رہے لیکن الیکشن کمیشن کے سر پہ جوں نہیں رینگی،پورے گلگت بلتستان میں نوازشریف اور حافظ حفیظ الرحمن کی تختیاں لگی ہیں،حافظ حفیظ الرحمن نے نوازشریف کی قیادت میں گلگت میں بلاتفریق ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا ہے،تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں اڑھائی سالوں میں گلگت میں گلی بھی نہیں بنائی، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام باشعور ہیں،ان کو بھی معلوم ہے عمران خان کے سب وعدے اور نعرے جھوٹ کا پلندہ ہیں۔