تبدیلی اور ترقی کو سلامتی اور استحکام کی بنیاد کو مضبوطی سے برقرار رکھنا چاہیے، چینی صدر

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے صدر شی جن پھنگ نے شانشی میں اپنے حالیہ دورے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ شانشی کو وسطی خطے کی تیز ترقی ، دریائے زرد کے طاس میں ماحولیاتی تحفظ اور اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے سینٹرل کمیٹی کے اسٹریٹجک اقدامات پر مکمل عمل درآمد کرنا چاہئے اور وسائل پر مبنی معیشت کی جانب تبدیلی اور ترقی میں پیش رفت کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ شانشی کی سرزمین پر چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے میں ایک نیا باب رقم کیا جا سکے ۔

7 سے 8 جولائی تک شی جن پھنگ نے بالترتیب یانگ چھوان اور تائی یوآن کا دورہ کیا۔8 تاریخ کی صبح ، شی جن پھنگ نے شانشی صوبائی پارٹی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی ورک رپورٹ سنی۔ انہوں نے تمام پہلوؤں میں شانشی کی حاصل شدہ کامیابیوں کی توثیق کی ، اور اگلے مرحلے کے لئے ضروری ہدایات دیں ۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ قومی وسائل پر مبنی اقتصادی تبدیلی کے جامع اور معاون اصلاحاتی پائلٹ زون کی تعمیر پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے شانشی کو سونپا گیا اسٹریٹجک مشن ہے ۔ اس کے لیے شانشی کو تبدیلی اور ترقی کو منظم انداز میں فروغ دینے ، توانائی کی تبدیلی، صنعتی اپ گریڈیشن اور معتدل متنوع ترقی اور توانائی کے ایک نئے نظام کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے.

شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ تبدیلی اور ترقی کو سلامتی اور استحکام کی بنیاد کو مضبوطی سے برقرار رکھنا چاہیے۔ روزگار، کاروباری اداروں، مارکیٹوں اور توقعات کو مستحکم کرنے، اور مشکل میں پھنسے لوگوں کے بنیادی ذریعہ معاش کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے۔

اس کے علاوہ دریاؤں کے بیسن میں ریت کی روک تھام ، کنٹرول اور مٹی کے کٹاؤ پر قابو پانے کے عمل کو جامع طور پر مضبوط کرنا ، اہم صنعتوں میں توانائی کے تحفظ اور کاربن میں کمی کو فروغ دینا اور کانوں میں ماحولیاتی بحالی اور ماحولیاتی تحفظ کو مؤثر انداز سے برقرار رکھنا ضروری ہے ۔